بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نواز شریف مائنس ہوچکے ہیں، عمران خان

نواز شریف مائنس ہوچکے ہیں، عمران خان

خانیوال: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جلسے سے خطاب

Posted by Geo News Urdu on Saturday, November 4, 2017

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف مائنس ہوچکے ہیں کیوں کہ انہیں سپریم کورٹ نااہل قرار دے چکی ہے۔

خانیوال میں جلسے سے خطاب میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’نواز شریف آج کل اداروں پر حملے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوگئی،آپ کے خلاف سازش نہیں ہوئی، یہ اللہ کی پکڑ ہے‘‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ’’نواز شریف کہتے ہیں کہ مائنس ون نہیں ہورہا، میں کہتا ہوں نواز شریف آپ مائنس ہوچکے ہیں، آپ کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہے‘‘۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’’میں نے شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا، انہوں نے تو شوکت عزیز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ’’شاہد خاقان عباسی اس غلط فہمی میں نہ رہنا کہ آپ 94 ارب روپے اپنے ایم این ایز کو دے کر لوگوں کو خرید لیں گے، اگر 94 ارب روپے لوگوں پر خرچ ہوئے تو کوئی پرواہ نہیں لیکن ڈر یہ ہے کہ یہ پیسہ عوام پر لگنے کے بجائے ایم این ایز کی جیبوں میں چلا جائے گا‘‘۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپٹ لوگ عوام کا نام لے کرخود ارب پتی بن گئے لیکن اب عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ ملک ایسے چلنے نہیں دیں گے، مجھے یقین ہے اب سارا پاکستان جاگ چکا ہے، سارا پاکستان تبدیلی کے لیے تیار ہے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں حکمرانوں نے اپنی باریاں لیں، میں نے ملک کو نیچے جاتے دیکھا۔

عمران خان نے خانیوال کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب باہر سے لوگ پاکستان پڑھنے آتے تھے، یہاں کےتمام ادارے خطے کے بہترین ادارے تھے۔ایک وقت تھا جب دنیا ہماری ایئرلائن کومانتی تھی، پی آئی اے کا نیویارک روٹ بند ہونے پر افسوس ہوا۔

اس سے قبل عمران خان نے لودھراں میں بھی عوام سے خطاب کیا تھا۔ چیئرمین تحریک انصاف ان دنوں مسلسل جسلے کررہے ہیں جو پی ٹی آئی کی آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے کی کڑی ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*