بنیادی صفحہ / اہم خبریں / میٹرو بس سے پرس چھین کر فرار کی کوشش ، ملزم نے سٹیشن سے چھلانگ لگا دی

میٹرو بس سے پرس چھین کر فرار کی کوشش ، ملزم نے سٹیشن سے چھلانگ لگا دی

راولپنڈی،


راولپنڈی میٹرو بس میں سفر کے دوران پر س چھین کر فرار میں ناکامی کے بعد ملزم نے بس سٹیشن سے چھلانگ لگادی ، ملزم کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں ، جسے پولیس نے ہسپتال منتقل کردیا۔

ہر سال تین لاکھ پاکستانی آلودگی سے مرتے ہیں، اقتدار میں آکر ماحولیات پر کام کریں گے: عمران خان
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میٹرو بس کے وارث خان سٹیشن پر وارث خان نامی شخص نے میٹرو بس میں ایک شخص کا پرس نکال لیا ، پکڑنے جانے کے خوف سے ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی مگر فرار میں ناکامی کے بعد اس نے سٹیشن سے چھلانگ لگا دی اور ہڈیاں تڑوا لیں۔ مقامی پولیس کے مطابق میٹرو بس اتھارٹی کے عملے نے ملزم کو زخمی حالت میں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ ملزم عبد الستار کے متعدد فریکچر ہوئے ہیں مگر حالت تشویشناک نہیں ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*