بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ایک اور شاہ رخ مگر نام حیدر مقبول

ایک اور شاہ رخ مگر نام حیدر مقبول


دنیا میں کئی لوگ بالی وڈ کے ہیرو شاہ رخ خان کا ہم شکل ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ ان میں کچھ لوگ اپنا حلیہ بنا کر شاہ رخ جیسا لگنے کی کوشش کرتے ہیں تو کچھ ان کے ڈائیلاگ بول کر نقلی کنگ خان بننے کی ناکام ایکٹنگ کرتے ہیںتاہم ایک ایسا نوجوان بھی ہے جسے دیکھیں تو فوری طور پر شاہ رخ خان کا گمان ہو گا۔شاہ رخ خان کے اس ہم شکل 22 سالہ نوجوان کا نام حیدر مقبول ہے جووادی کشمیر کے دارالحکومت سرینگرکے رہائشی ہیں ۔ حیدر مقبول کا چہرہ، ان کے بال، ان کے چہرے پر سجی داڑھی اور ان کا پہناوا ہوبہو شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔ حیدر مقبول کا فیس بک پیج ان کی تصاویر سے بھرا پڑا ہے جس میں وہ بالکل شاہ رخ خان کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک اور شاہ رخ خان منظر عام پر آگیا ہے ۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*