متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا جلسہ اب مزار قائد پر نہیں، لیاقت آباد میں ہوگا۔
میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنماوسیم اخترکا کہنا ہے کہ کراچی کےحالات خراب نہ ہوں،اس لیے جلسے کی جگہ خود تبدیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمیں لیاقت آباد کے پل پر احتجاج کی اجازت دی، انتظامیہ کی ذمے داری بنتی ہے کہ وہ ہمیں سیکیورٹی فراہم کرے۔
وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پرچم اتارے جا رہے ہیں اور کیمپ بھی ہٹائے گئے ہیں۔