بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کراچی: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نامنظور، بلاول بھٹو نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

کراچی: پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نامنظور، بلاول بھٹو نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا، اتوار کو احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف تو نہیں دے سکی مگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کا نیا طوفان کھڑا کر دیا ہے، بلاول بھٹو نے اس اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔ بلاول بھٹو کی ہدایت پر تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلب کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔ پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی کال پر پنجاب بھر میں پارٹی کارکن اتوار کو احتحاجی مظاہرے کریں گے، اس ضمن میں تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*