بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پی ایس ایل3 کےلیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے

پی ایس ایل3 کےلیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ 12 نومبر کو ہوں گے


آئندہ سال ہونے والے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ کا عمل اتوار 12 نومبر کو ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں کہا گیا کہ رواں سال ڈرافٹ میں بڑے بڑے مایہ ناز ٹی20 اسٹارز شامل ہیں جن میں کرس لن، جین پال ڈومینی، مچل جانسن، ڈیوین براوو، عمران طاہر، اینجلو میتھیوز، لیوک رونچی، کولن انگرام، وین پارنیل اور جان ہیسٹنگز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ سال فروری میں متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 2018 کے دو میچز کراچی میں کرانے کا فیصلہ

یہ تمام کھلاڑی پہلے سے شامل شعیب ملک، برینڈن میک کولم، محمد عامر، کیون پیٹرسن، حسن علی، ڈیرین سمی، شاہد آفریدی، شاداب خان، اینڈری رسل، شکیب الحسن، کمار سنگاکارا اور دیگر مایہ ناز کھلاڑیوں کو جوائن کریں گے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آئندہ ایڈیشن کیلئے نئی ٹیم ملتان سلطان کے آنے کے بعد ہر ٹیم نے اپنی ٹیم سے چند کھلاڑیوں کو ریلیز کیا تھا جس کے بعد لیگ کی ہر ٹیم کے اسکواڈ میں 9 کھلاڑی پہلے سے شامل ہیں البتہ اب ہر ٹیم مزید 11 کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنا سکتی ہے۔

پی ایس ایل کے ڈرافٹ کا پہلے راؤنڈ میں پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹیگری شامل ہے جبکہ دوسرے راؤنڈ میں سلور اور دیگر کٹیگری شامل ہے۔

پی ایس ایل کی ٹیموں کو اجازت ہوگی کہ وہ ذیلی کٹیگری میں سے چار کھلاڑیوں تک چن سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل تھری: 2 چینی کرکٹرز بھی زلمی کے ہمراہ ہوں گے

ڈرافٹ میں پہلے سے طے شدہ منتخب آرڈر کے مطابق لاہور قلندر سب سے پہلے حصہ لے گا، اس کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور ملتان سلطان ڈرافٹ میں شام ہوں گے تاہم ٹریڈز اور فرنچائز کے درمیان باہمی رضامندی سے اس ترتیب کو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔

لیگ کے ڈرافٹ سسٹم کا اصول ہے کہ گزشتہ ایڈیشن میں آخری نمبر پر ایڈیشن کا اختتام کرنے والی ٹیم ڈرافٹ میں سب سے پہلے کھلاڑیوں کا چناؤ کرتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کا نمبر آخری ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی نے پشاور زلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹٰیلنٹ ہنٹ پروگرام کی وجہ سے کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کے ابتدائی مرحلے میں حصہ نہیں لیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*