بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نوکری پر آخری دن،ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند

نوکری پر آخری دن،ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند


واشنگٹن۔۔۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ کچھ دیر کیلئے غائب ہوگیا تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے کچھ ہی دیر بعد بحال کر دیا گیا۔ ٹوئٹر کمپنی نے اپنی بیان میں کہا کہ کمپنی کے ایک اہلکار نے جمعرات کوصدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ بند کر دیا جس کا کمپنی میں نوکری کا آخری دن تھا۔صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ 11 منٹ کیلئے بند کیا گیا تھا۔ کمپنی اس بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔صدر ٹرمپ ٹوئٹر کا باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں اور ان کے 4 کروڑ سے زائد فالورز ہیں لیکن انھوں نے ابھی تک اپنے اکاؤنٹ کی عارضی بندش کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔جمعرات کی شام صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ پر جانے والے صارفین کے سامنے پیغام آ رہا تھا کہ’’ معذرت یہ پیج موجود نہیں ‘‘۔اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد صدر ٹرمپ کی پہلی ٹویٹ پارٹی کے نئے ٹیکس پلان کے بارے میں تھی۔واضح رہے کہ امریکی صدر کا سرکاری اکاؤنٹ متاثر نہیں ہوا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*