بنیادی صفحہ / اہم خبریں / محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن درست قرار دےدیا جائے گا

محمدحفیظ کا بولنگ ایکشن درست قرار دےدیا جائے گا


لاہور: بولنگ ایکشن درست کرانے والے مایہ ناز بولنگ کنسلٹنٹ کارل کرو نے امید ظاہر کی ہے کہ محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن صحیح قرار دے دیا جائے گا۔واضح رہے کہ انگلینڈ میں حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لیا گیا اور اس کا نتیجہ دو ہفتے بعد متوقع ہے۔بولنگ ایکشن کے ٹیسٹ کے دوران کنسلٹنٹ کارل کرو بھی ان کے ہمراہ تھے۔حفیظ ٹیسٹ کلیئر ہونے کے حوالے سے پرامید ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایکشن میں تبدیلی کے بعد سے اب تک ان کی ایکشن میں کوئی فرق نہیں آیا تھا جبکہ اب بھی ٹیسٹ کے دوران کوئی ایسی گیند نہیں نظر آئی جس پراعتراض کیا جا سکے۔حفیظ کے ساتھ ساتھ کارل کرو نے بھی اس یقین کا اظہار کیا کہ تجربہ کار آل راونڈر کا ایکشن درست قرار دے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حفیظ مجھے بہت متوازن نظر آئے اور وہ اپنے جسم کو بہت موثر طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انسانی آنکھ سے دیکھ کر یہ کہنا مشکل ہے کہ ایکشن میں کوئی مسئلہ ہے یا نہیں لیکن میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ حفیظ مستقل ایک ہی طرح کے ایکشن سے بولنگ کر رہے ہیں اور انہیں کلیئر قرار دےدیا جائے گا۔واضح رہے کہ کارل کرو نے گزشتہ سال مختصر عرصے کیلئے حفیظ کے ساتھ بھی کام کیا تھا اور انہیں ایکشن بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بہتری کیلئے مفید مشورے بھی دئیے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*