بنیادی صفحہ / اہم خبریں / فلم میں رکشے والے کا نمبر استعمال، اداکار پر 60 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

فلم میں رکشے والے کا نمبر استعمال، اداکار پر 60 ہزار ڈالر ہرجانے کا دعویٰ


بنگلہ دیش میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ملک کے جانے مانے اداکار کے خلاف مقدمہ کیا ہے کیونکہ اس اداکار نے اپنی فلم میں اس رکشہ ڈرائیور کا موبائل نمبر استعمال کیا۔
اس وجہ سے ہوا کچھ یوں کہ اداکار شکیب خان کی خواتین مداحوں نے ان کو سراہنے کے لیے اجاج ال میاں یعنی رکشہ ڈرائیور کو فون کالز کرنا شروع کر دیں۔
اجاج ال میاں کا کہنا ہے کہ ’میرا نمبر استعمال ہونے سے میری زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔‘
انھوں نے خود کو ہونے والی پریشانی کے عوض 60 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سارے معاملے کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی تباہ ہونے والی تھی۔
ان کے اندازے کے مطابق انھیں جولائی میں پانچ دنوں کے دوران 500 کے قریب فون کالز آئی ہوں گی جن میں خواتین شکیب خان سے ملنے کا کہتی تھیں۔
تاہم تاحال اداکار شکیب خان کی جانب سے اس دعویٰ پر کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
خیال رہے کہ شکیب خان کا شمار بنگلہ دیش کے کامیاب اور معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ کئی ایوارڈز بھی جیت چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*