بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

’سوشل میڈیا کے ذریعے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے سوشل میڈیا پر ان کی مبینہ کردار کشی کے حوالے سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے ایف آئی اے کو تحریری طور پر دی گئی ایک درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک منظم مہم چلائی جارہی ہے۔

شہریار آفریدی کی ایف آئی اے کو لکھی گئی درخواست کا عکس.
شہریار آفریدی کی ایف آئی اے کو لکھی گئی درخواست کا عکس.
اپنی درخواست میں رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

انہوں نے درخواست میں کہا کہ فیس بک اور دیگر پر کردار کشی سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ایسی مہم سے پارلیمنٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کی درخواست پر ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خیال رہے کہ ڈان نیوز کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک خبر گردش کررہی ہے کہ رکن قومی اسمبلی شہریار آفریدی نے اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو نوکری کا جھانسہ دے پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے شہریار آفریدی اور خاتون کے درمیان ہونے والی کئی کئی گھنٹوں کی طویل بات چیت کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*