بنیادی صفحہ / اہم خبریں / رطانیہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں

رطانیہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں


لندن۔۔۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت ان برطانوی کمپنیوں کی حمایت کریگی جو ایران کیخلاف امریکی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی وجہ سے تشویش میں ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ دوبارہ پہلی والی صورتحال پیدا ہو۔بورس جانسن نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ امریکہ کے نئے اقدامات ایٹمی معاہدے پر اثر انداز ہوں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*