نیا بھر میں واٹس اپ کی سروس کچھ دیر کے لیے بند ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹس کے مطابق واٹس اپ کی سروس تیکنیکی خرابی کے باعث متاثر ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے کے اندر دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔
اس دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا بھر کے صارفین نے واٹس ایپ کی بندش کے حوالے سے پیغامات شیئر کیے، جہاں لوگ ایک دوسرے سے واٹس ایپ سروس کے حوالے سے پوچھتے ہوئے نظر آئے۔