وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیا ل نے کہا ہے کہ سندھ کے قیام امن میں وفاق کاکوئی کردارنہیں،صوبے میں امن فوج،رینجرزاورسندھ پولیس نے قائم کیا ہے،وفاقی حکومت صرف دعوے کر تی ہے کام نہیں۔لاڑکانہ میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کا میڈیاسے گفتگو میں کہنا تھا کہ شرجیل میمن عدالت پیش ہوئے لیگی رہنمافرارہورہے ہیں،جبکہ اے ڈی خواجہ کوعدالتی فیصلے کی روشنی میں ہٹایاجارہاہے۔وزیر داخلہ کہتے ہیں کہ عمران خان سلطان راہی کی طرح بڑھکیں مارتے ہیں۔سہیل سیال نے کہا کہ آصف زرداری عوام کی زبان بولتے ہیں۔