بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اسلام آباد: سعودی حکومت نے یک دسمبر تک فنگر پرنٹس دینے کی شرط موخر کر دی

اسلام آباد: سعودی حکومت نے یک دسمبر تک فنگر پرنٹس دینے کی شرط موخر کر دی


سعودی سفارت خانہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جانے والے عمرہ زائرین یکم دسمبرتک پرانے نظام کے تحت ویزا حاصل کر سکتے ہیں ،سعودی حکومت نے یک دسمبر تک فنگر پرنٹس دینے کی شرط موخر کر دی۔ترجمان کا اس حوالے سے مزید کہناہے کہ عمرہ زائرین کے لئے چار دسمبر کے بعد سے فنگرپرنٹس دینے لازمی ہوں گے۔ ترجمان سعودی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ عمرہ زائرین کی مشکلات کے پیش نظربائیومیٹرک شرط موخرکی، دسمبرتک فنگرپرنٹس لینے والی کمپنی انتظامات مکمل کرلے گی۔سعودی حکومت پاکستان کوتمام معاملات پر فوقیت دیتاہے۔ترجمان سعودی سفارت خان نے مزید بتایا کہ بائیومیٹرک نظام پاکستانی زائرین کی سہولت کیلیے ہے، بائیومیٹرک سہولت سے پاکستانی جدہ ایئرپورٹ پرطویل انتظارسے بچ سکیں گے،بائیومیٹرک نظام پوری دنیا میں رائج ہے۔سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کے لئے فنگر دینے پرنٹس دینے کے مطالبے کے بعد سعودی عرب میںجانے والے عمرہ زائرین میں شدید تحفظات پائے جارہے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*