بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اداکارہ ماہرہ ‘ورنہ’ کی تشہیرمیں مصروف

اداکارہ ماہرہ ‘ورنہ’ کی تشہیرمیں مصروف


لالی وڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی نئی لالی ووڈ فلم ‘ ورنہ’ کی تشہیری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق ماہرہ ان دنوں اپنے ساتھی اداکار ہارون رشید کےساتھ مختلف جامعات کا دورہ کررہی ہیں۔ ماہرہ خان کودیکھ کرطالب علموں کی ایک بڑی تعداد ماہرہ کے گرد جمع ہوگئی اور ان کےساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف فلمساز شعیب منصور کی فلم ‘ ورنہ’ میں ماہرہ خان اداکار ہارون رشید کےساتھ مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔ فلم کی کہانی تشدد کا نشانہ بننے والی ایک لڑکی کی کہانی ہے جو انصاف نہ ملنے پر انتقام لینے کی ٹھان لیتی ہے۔ ماہرہ خان اس فلم میں انتہائی سنجیدہ کردار ادا کررہی ہیں۔ ورنہ 17 نومبر کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*