بنیادی صفحہ / اہم خبریں / کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا

کور کمانڈرز کانفرنس، ملکی سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی اور جیو اسٹریٹجک سیکیورٹی صورت حال کا جائرہ لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کی زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں جیو اسٹریٹیجک سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور افغان اور امریکی حکام سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقت عامہ کے مطابق کانفرنس میں ملک کی اندرونی سیکیورٹی صورت حال اور دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ان میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ سیکیورٹی ادارے قومی مفاد میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ حکومتی تعاون سے سماجی و اقتصادی شعبے سے وابستہ ترقی حاصل کی جا رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

اس کے علاوہ کانفرنس میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*