بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نواز شریف لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے

نواز شریف لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے


سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف لندن سے واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاؤس جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف پنجاب ہاؤس میں وفاقی وزراء کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) حکام کی ٹیم بھی عدالتی کارروائی اور وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لیے اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر موجود ہے۔

پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نواز شریف لندن سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*