بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران واکی ٹاکی کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی میچ کے دوران دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ بینچ پر بیٹھے واکی ٹاکی کا استعمال کر رہے ہیں۔
جس کے ساتھ ہی اس بحث کا آغاز ہوگیا کہ کیا کوہلی نے واکی ٹاکی کا استعمال کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) قوانین کی خلاف ورزی کی؟