بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی دستاویزات جاری کردیں

سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کی دستاویزات جاری کردیں


واشنگٹن: امریکی خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کی جانب سے پاکستان کے علاقے ایبٹ آباد میں 2011 میں القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر کیے گئے آپریشن کے دوران قبضے میں لی گئی دستاویزات کا بڑا حصہ جاری کردیا گیا۔

سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے حاصل کی گئی دستاویزات میں سے 4 لاکھ 70 ہزار دستاویزات کو آن لائن کردیا۔

مزید پڑھیں: ایبٹ آباد آپریشن کے اہم کردار کہاں ہیں؟

مذکورہ دستاویزات سے واقف واشنگٹن تھنک ٹینک کے محققین کا کہنا تھا کہ ان دستاویزات میں اسامہ بن لادن کے بیٹے کی شادی کی ویڈیو اور القاعدہ کے سابق سربراہ کی ذاتی ڈائری بھی شامل ہے۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومیپو کا کہنا تھا کہ القاعدہ رہنما سے منسوب دستاویزات کی مدد سے امریکی عوام کو ایبٹ آباد آپریشن کے ساتھ القاعدہ کی کارروائیوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ‘امریکی آرہے ہیں’، بن لادن کےآخری کلمات

فاؤنڈیشن فور ڈیفنس آف ڈیموکریسیز کے اسکالر تھامس جوسلین اور بل روگیو کے مطابق یہ دستاویزات القاعدہ کے بارے میں مزید جاننے کا موقع فراہم کرتی ہیں

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*