بنیادی صفحہ / اہم خبریں / زرداری، نواز کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہا، خواجہ آصف

زرداری، نواز کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہا، خواجہ آصف


اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان رابطہ کرانے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ سات دن تک انہوں نے فون کیے اور پیغامات بھی چھوڑے تاہم زرداری صاحب نے کوئی جواب نہ دیا۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے رہنما پیپلز پارٹی کی ممکنہ ناراضی کا امکان تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ شاید آصف زرداری کی کچھ شکایات جائز ہوں، ان پر بات ہوسکتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ زرداری رابطوں والے آدمی ہیں، مگر اس بار رابطے نہ کرنے کا آپشن لے لیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*