بنیادی صفحہ / پاکستان / ثناء میر زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بولر

ثناء میر زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بولر


شارجہ : پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کی آل راونڈر ثناء میر ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والی دنیا کی 11 ویں بولر بن گئیں۔ انہوں نے منگل کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں 3 وکٹیں لیکر جنوبی افریقہ کی شبنم اسماعیل اور سری لنکا کی ششیکالا سری وردنے کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ اعزاز پایا۔ ثناء میر نے 113 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ شبنم نے 111 اور سری وردنے نے 112 وکٹیں لے رکھی تھیں۔ ویمنز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز ہند کی جولن گوسوامی کو حاصل ہے جنہوں نے 195 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*