دہلی: بھارت کے شمالی علاقے میں قائم ایک تھرمل پاور پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سنجے کھتری کا کہنا تھا کہ پلانٹ میں دھماکے کے بعد جلے ہوئے فضلے سے 60 سے زائد افراد متاثر بھی ہوئے۔
بھارتی حکام نے دھماکے میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال منتقل کیے جانے والے بیشتر زخمیوں کے جسم پر جلنے کے انتہائی شدید نوعیت کے زخم آئے۔