بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اس شخص کوووٹ نہ دینا جس کاپیسہ ملک سے باہر پڑا ہوا ہو:عمران خان

اس شخص کوووٹ نہ دینا جس کاپیسہ ملک سے باہر پڑا ہوا ہو:عمران خان


پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن کا کہنا ہے کہ اس شخص کوووٹ نہ دینا جس کاپیسہ ملک سے باہر پڑا ہو، حکمران عوام کاپیسہ چوری کرکے بیرون ملک لےجاتے ہیں۔
اوچ شریف میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خا ن کہنا تھا کہ نوازشریف چوری بچانے کیلئے اداروں کونشانہ بنارہے ہیں،سپریم کورٹ نے نوازشریف کو پورا موقع دیا، نوازشریف کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف نے 300 ارب روپے ملک سے باہر منتقل کیے گئے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک قانون کمزوراوردوسراطاقتورکیلئے ہے،وزیراعظم شاہد خاقان قوم کے مجرم کوتحفظ فراہم کرتے ہیں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹرکی اورنج ٹرین پر200 ارب روپے خرچ کیے جارہے ہیں،اس سے کم پیسا کسانوں پر خرچ کردیں توملک میں خوشحالی آجائیگی۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کا پیسہ عوام کا پیسہ ہے ،کرپشن قوموں کو تباہ کردیتی ہے،قوم کے پاس اپنے بچوں کو پڑھانے کیلیے پیسے نہیں ہوتے،جو پیسہ عوام پر خرچ ہونا ہوتا ہے اسے یہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں۔دنیا کے کسی ملک نے غربت ختم نہیں کی سوائے چین کے ،ہندوستان اپنے کسانوں کی مدد کرتا ہے، لیکن یہاں ایسا نہیں ہے،جب کسان خوشحال ہوتا ہے تو ملک خوشحال ہوتا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*