اسلا م آباد…وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن سے واپس پاکستان آنے سے انکار کر دیا ۔ معلوم ہو ا ہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت خزانہ کا چارج مفتاح اسماعیل کے حوالے کر دیا ۔گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضا فے کا فیصلہ مفتاح اسماعیل کے حکم پر کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے اپنی بیماری کا بہانہ بنایا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیر خزانہ نے پاکستان واپس آکر احتساب عدالت میں مقدمات کا سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ اسحاق ڈار نے 8 ہفتے کی چھٹی کی درخواست دی تھی جو وزیر اعظم نے لندن میں ہی رد کر دی تھی۔