بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے

نوازشریف آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے


لندن: سابق وزیراعظم نوازشریف آج لندن سے وطن واپسی کیلئے روانہ ہونگے، نوازشریف 2نومبرکی صبح اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ 3 نومبر کو وحتساب عدالت میں پیش ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے وطن واپسی اوراحتساب عدالت پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا ، سابق وزیراعظم آج لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہونگے اور جمعہ کواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

نواز شریف پی کے 786 سے جمعرات کی صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچیں گے، نوازشریف کےٹکٹ کی کاپی اےآروائی نیوز کو موصول ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پارٹی قیادت نے چند وزرا کے علاوہ دیگر کو ایئرپورٹ آنے سے روک دیا جبکہ ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی کارکن بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ نہ آئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے2 ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے اور3نومبر کو طلب کرلیا تھا

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*