بنیادی صفحہ / اہم خبریں / پیٹرولیم مصنوعات میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش

پیٹرولیم مصنوعات میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش


سلام آباد: عوام پر گرانے کیلئے پیٹرول بم تیار ہے، یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کردی گئی۔ اوگرا نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیار کرلی، یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول 2 روپے 49 پیسے اور مٹی کا تیل 15 روپے 99 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 5 روپے 19 پیسے تک بڑھانے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا نے قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی، وزارت پیٹرولیم اور خزانہ کی جانب سے منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کل (منگل کی شام) کیا جائے گا جبکہ اطلاق یکم نومبر سے ہوگا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*