بنیادی صفحہ / اہم خبریں / نوازشریف 3 نومبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

نوازشریف 3 نومبرکواحتساب عدالت میں پیش ہوں گے: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے اور مسلم لیگ (ن) توڑنے کی بات صرف افواہ ہے۔

لندن میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وزیر خارجہ خواجہ آصف اور نوازشریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز شریک تھے۔ اجلاس میں پارٹی امور سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ذاتی نوعیت کی ملاقات کی اور ا س کے لیے حکومت سے ایک دن کی چھٹی لی ہے، آج رات وطن واپس جارہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف جلد پاکستان جائیں گے اور 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*