بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا ریکارڈ طلب

شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا ریکارڈ طلب


اسلام آباد : کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہوگا، چئیرمین نیب نے شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا، جسٹس (ر) جاوید اقبال کہتے ہیں ادارے پر تنقید کرنیوالے ہمیں اپنی تجاویز دیں۔
پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے نیب ہیڈ کوارٹر میں چئیرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس ہوا، سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، جسٹس (ر) جاوید اقبال کہتے ہیں بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔
چئیرمین نیب نے شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم کے مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا، انہوں نے کہا کہ نیب کی طرف سے کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائے گی۔
جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نام لئے بغیر عمران خان کے بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ نیب کو درست کرنے کی بات کرنیوالے صرف تنقید کی بجائے اپنی تجاویز اور عملی لائحہ عمل سے ہمیں آگاہ کریں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*