بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سندھ یونیورسٹی حراسمنٹ کیس، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس فدا چانڈیو کو ہٹادیا گیا

سندھ یونیورسٹی حراسمنٹ کیس، ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس فدا چانڈیو کو ہٹادیا گیا


جامشورو: جامعہ سندھ کی انتظامیہ نے طالبات کو حراساں کرنے کے معاملے پر بڑا ایکشن لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الزامات لگنے کے بعد ڈائریکٹر بیورو آف اسٹیگس ڈاکٹر فدا حسین چانڈیو کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ کے طالبات کی جانب سے لکھے گئے لیٹر اور پولیس کی انکوائری میں نام سامنے آنے کے بعد جامعہ سندھ کے انگلش ڈپارٹمنٹ کے ٹیچر فراز بگھیو کا دادو کیمپس میں تبادلہ کیا گیا تھا لیکن اب دادو کیمپس نے بھی فراز بگھیو کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ یونیورسٹی کی طالبات کو حراساں کرنے معاملے پر انکوائری تاحال جاری ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*