بنیادی صفحہ / اہم خبریں / احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم

احتساب عدالت کا حسن، حسین نواز کی جائیداد قرق کرنےکا حکم


اسلام آباد : احتساب عدالت نے نااہل وزیراعظم نوازشریف کے دونوں صاحبزادوں کی جائیداد قرق کرنے کا فیصلہ کرکے چھ کمپنیوں کے شیئرز قرق کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نا اہل وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیب کی جانب سے حسن اور حسین نواز کے اثاثوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی، ایس ای سی پی ریکارڈ کےمطابق حسن ، حسین نواز کے چھ کمپنیوں میں شیئرزہیں۔

عدالت نے نیب کی رپورٹ کے بعد ایس ای سی پی کو نا اہل وزیراعظم کے دونوں بیٹوں کے شیئرز قرق کرنے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت نے دونوں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی شروع کررکھی ہے اور کہا کہ اگر ملزمان آٹھ نومبر تک عدالت میں پیش نہ ہوئے تو اشتہاری قرار دے دیا جائے گا۔ عدالت نے اثاثوں سے متعلق مزید کارروائی چودہ نومبر تک ملتوی کردی ہے .

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*