راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات کی ، جس میں ایرانی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئے پاک فوج کا کردار قابل فخر ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی پاکستان میں ایرانی سفیرمہدی ہنردوست سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اور پاک ایران بارڈرمنیجمنٹ پر تبادلہ خیال کیا جبکہ دفاعی وفود کے تبادلے اور تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ایرانی سفیر نے کہا کہ خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاک فوج کاکردارقابل فخر ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کےدرمیان قریبی برادرانہ تعلقات ہیں