بنیادی صفحہ / اہم خبریں / صرف 2 عادات ترک کرنے سے وزن میں 80 کلو کمی

صرف 2 عادات ترک کرنے سے وزن میں 80 کلو کمی


یقین کریں یا نہ کریں مگر ڈیڑھ سال قبل 21 سالہ امریکی خاتون جیسیکا بینیکیوز کا وزن 145 کلو گرام سے زائد تھا اور ان کی حالت کافی خراب تھی۔

مگر صرف 2 عام سی عادات کو ترک کرنے سے ان کی زندگی بدل کر رہ گئی۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے اس راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا، ‘میں اپنی حالت سے مطمئن نہیں تھی، میرے لیے تو بستر سے اٹھنا بھی مشکل ہوچکا تھا اور میں جانتی تھی کہ مجھے وزن کم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوچکی تھی، مگر مجھے یہ سمجھنے میں ایک سال سے زائد کا عرصہ لگا کہ یہ کتنا خطرناک ہے اور مجھے کچھ کرنا چاہیے’۔

امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی جیسیکا کو فاسٹ فوڈ کھانے کا بہت شوق تھا، جبکہ وہ گھنٹوں ٹیلی ویژن کے سامنے اپنے پسندیدہ ڈرامے یا فلمیں دیکھتی رہتی تھیں۔

جیسیکا کے بقول ‘میں بس یا تو کھاتی رہتی تھی یا ٹی وی پر شوز دیکھتی رہتی تھی’۔

مگر جب انہوں نے 2016 کے آغاز میں خود کو بدلنے کا عزم کیا تو پہلا چیلنج غذا کے حوالے سے تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*