بنیادی صفحہ / اہم خبریں / شکارپور میں نیب سکھر کی کاروائی،نصیر آباد کے سی ایم او ممتاز شاہ گرفتار

شکارپور میں نیب سکھر کی کاروائی،نصیر آباد کے سی ایم او ممتاز شاہ گرفتار


شکارپور : شکارپور میں نیب سکھر کی کاروائی، نصیر آباد کے سی ایم او ممتاز شاہ کو گرفتار کرلیا ۔ گذشتہ روز نیب سکھر کی ٹیم لیڈیز پولیس کو ساتھ لیکر لکھیدر تھانے کی حدود بوٹ بازار والے علائقے میں چھاپہ مارکر موجودہ نصیر آباد کے سی ایم او اور سابق بھریا سٹی کے ٹی ایم او سید ممتاز شاہ کے گھر پر چھاپہ مارکر گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ممتاز شاہ کو لکھیدر تھانے پر لایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نیب ٹیم ممتاز شاہ کو اپنے ساتھ سکھر لے گئی، نیب عملداروں کے مطابق 2012 سے 2013 تک ممتاز شاہ ٹی ایم او بھریا سٹی مقرر تھے جہاں پر انہوں نے کرپشن کی ہے، انہو ں نے مزید کہاکہ ممتاز شاہ نیب کو کئی سالوں سے کرپشن کرنے کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے مگر اس کے باوجود وہ سی ایم او نصیر آباد مقرر تھے جن کو گرفتار کرلیا ہے، واضع رہے کہ ممتاز شاہ ڈسٹرکٹ کونسل شکارپور میں کئی سال اکاؤنٹ آفیسر کے عہدے پر رہے ہیں اس کے علاوہ وہ ٹی ایم او لکھی سمیت سندھ کے کئی شہروں میں ٹی ایم او کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*