بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ’داعش اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروہوں کا اسلام سے تعلق نہیں‘امام کعبہ

’داعش اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروہوں کا اسلام سے تعلق نہیں‘امام کعبہ


مسلمانوں کے اہم ترین مذہبی مقام خانہ کعبہ کے امام ڈاکٹر شیخ صالح بن عبداللہ بن حمید کا کہنا ہے کہ داعش اور القاعدہ جیسی دہشت گرد تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، جیسا کہ یہ امن کا مذہب ہے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں امام کعبہ کا کہنا تھا کہ فرقہ پسندی ایک لعنت ہے اور اس کو ختم کرنے کے لیے ’کلمہ حق‘ کی پیروی کرتے ہوئے آپس کے اختلافات ختم کرنے چاہیں۔

مزید پڑھیں: 39 ملکی فوجی اتحاد:’راحیل شریف کی سربراہی اصولی طور پر طے’

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امام کعبہ کا کہنا تھا کہ جہاد کا اعلان کرنا صرف ریاست کا اختیار ہے اور کوئی گروپ یا تنظیم اس کا اعلان نہیں کرسکتی۔

انہوں نے کہا کہ ’قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا کہنا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے ایک فرد کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام امن اور محبت کا دین ہے، امام کعبہ

امام کعبہ کا کہنا تھا کہ آپس کے اختلافات اور عدم برداشت کی وجہ سے مسلم ممالک مشکلات کا شکار ہیں اور ان خدشات کو مسترد کیا کہ مسلم ممالک کی افواج کا اتحاد کسی ملک کے خلاف قائم کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال کے آغاز میں پاکستانی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی سے جنگ کے خلاف بنائے جانے والے 39 مسلم ممالک کی افواج کے اتحاد کے سربراہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*