بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بیٹی کی آئی فون ایکس پر ویڈیو والد کوبھاری پڑگئی

بیٹی کی آئی فون ایکس پر ویڈیو والد کوبھاری پڑگئی


کبھی کبھی بچوں کی غلطیاں والدین کو بھاری پڑجاتی ہیں اور ایسا ہی کچھ ایپل کے لیے کام کرنے والے ایک انجنیئر کے ساتھ بھی ہوا۔

جیہاں ایپل نے اس انجنیئر کو برطرف کردیا ہے جس نے اپنی بیٹی کو نئے آئی فون ایکس (10) کو استعمال کرنے کی ویڈیو یوٹیوب پر اپ لوڈ کرنے کا موقع دیا تھا۔

گزشتہ دنوں ایک یوٹیوب وی لوگر بروک ایمیلیا پیٹرسن نے اپنے والد کے نئے آئی فون ایکس کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔

مزید پڑھیں : ایپل کا سب سے ‘بہترین’ آئی فون ایکس

حیران کن بات یہ تھی کہ یہ ویڈیو ایپل کے ہیڈ آفس کے کیفے ٹیریا میں ریکارڈ کی گئی جس میں نئے فون کے متعدد فیچرز کو دکھایا گیا۔

یہ ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز لسٹ میں بھی رہی جو اچانک ہی ڈیلیٹ بھی کردی گئی۔

اب اپنی ایک نئی ویڈیو میں بروک ایمیلیا نے وضاحت کی ہے کہ وہ ویڈیو ایپل کی درخواست پر سائٹ سے ہٹائی گئی جبکہ اس کے والد کو برطرف کردیا گیا۔

وی لوگر کا کہنا تھا ‘ جب آپ ایپل کے لیے کام کررہے ہوں تو یہ نہیں دیکھا جاتا کہ آپ کتنے اچھے فرد ہیں، اگر اصول توڑا ہے تو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا’۔

اگرچہ ایپل کا آئی فون ایکس اس وقت پری آرڈر میں دستیاب ہے اور تین نومبر کو لوگوں کے ہاتھوں میں ہوگا۔

مگر اس لڑکی کی ویڈیو اس لیے اہمیت رکھتی تھی کیونکہ یہ ڈیوائس ایپل نے ابھی تک ریلیز نہیں کی اور یہ کمپنی کے اپنے عملے نے تیار کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : آئی فون ایکس 60 ہزار ڈالرز میں فروخت کرنے کی کوشش

ڈیلیٹ کی جانے والی ویڈیو میں بروک کے والد آئی فون ایکس میں ایپل پے کو استعمال کررہے تھے جس کے دوران اپنا فون انہوں نے بیٹی کو دیا اور اس نے متعدد فیچرز کو ویڈیو میں ریکارڈ کرلیا۔

ایپل کا یہ اصول ہے کہ وہ اپنے عملے کو ریلیز نہ ہونے والی پراڈکٹس بغیر اجازت یوٹیوب ویڈیوز کی شکل میں لوگوں کو دکھانے کی اجازت نہیں دیتی۔

لڑکی کی نئی ویڈیو پر تاحال ایپل نے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*