بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا، والد قندیل بلوچ

بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا، والد قندیل بلوچ


پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کے والد کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا اور میں مفتی قوی کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔
ملتان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج امیر محمد خان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران قندیل بلوچ قتل کیس میں گرفتار ملزمان وسیم اور حق نواز عدالت میں پیش ہوئے جب کہ قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ بھی عدالت پہنچے۔ سماعت کے دوران قندیل بلوچ قتل کیس کے تفتیشی افسر نے چالان مکمل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی، عدالت نے 20 نومبر کو حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 20 نومبر تک ملتوی کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اس موقع پر قندیل بلوچ کے والد عظیم ماہڑہ نےکہا کہ ان کی بیٹی کو مفتی عبدالقوی کے کہنے پر قتل کیا گیا، میں مفتی قوی کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔ انہوں نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی نے مجھے پیسوں کی پیشکش کی کہ میں ان کا نام کیس سے نکلوادوں لیکن میں نے انکار کردیا کیونکہ میں اپنی بیٹی کے قاتلوں کو سزا دلوانا چاہتا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*