بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اپنے دفاع کیلئے میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے: ایرانی صدر

اپنے دفاع کیلئے میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے: ایرانی صدر


ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے۔

ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے اپنے دفاع کے لئے پہلے بھی میزائل تیارکئے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے اور بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

ایران کے جوہری تنازع پر گفتگو کے لئے اقوام متحدہ کے اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹرجنرل یوکیا امانو آج ایرانی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے کو منسوخ کرنےکی دھمکی دی تھی جس کو ایران کے ساتھ دیگر ممالک نے بین الاقوامی سیکیورٹی کے لئے خطرناک قرار دیاتھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*