بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ‘اپنی رنگت پر فخر اور بڑھتی عمر سے کوئی فکر نہیں’

‘اپنی رنگت پر فخر اور بڑھتی عمر سے کوئی فکر نہیں’


لگاتار سنجیدہ کرداروں جیسے بیگم جان کے بعد ورسٹائل بولی وڈ اداکارہ ودیا بالن اب ایک ہلکی پھلکی تفریحی فلم ‘تمہاری سلو’ میں کام کرتی نظر آئیں گی جو کہ 17 نومبر کو پاکستان میں ریلیز ہورہی ہے۔

سرحد کے دونوں جانب تعلقات کافی عرصے سے اونچ نیچ کا شکار ہیں مگر پھر بھی بولی وڈ اداکارہ سے ڈان کو انٹرویو کا موقع ملا۔

ودیا بالن وہ اسٹار ہے جنھوں نے بولی وڈ میں مختصر مغربی ملبوسات کے خلاف آوازاٹھائی اور روایتی ساڑھیوں کا انتخاب کیا۔

یہاں ان کے انٹرویو کے چند نکات آپ پڑھ سکیں گے جبکہ مکمل پڑھنے کے لیے آپ اس لنک پر جاسکتے ہیں۔

جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ پہلے وہ مغربی ملبوسات پہنا کرتی تھیں مگر کچھ عرصے سے وہ مسلسل ساڑھیوں کا استعمال کررہی ہیں، تو اس کی کیا وجہ ہے؟

اس پر ودیا بالن کا کہنا تھا ‘ میں ہمیشہ سے رسمی ملبوسات کی بجائے اپنی پسند کا لباس پہنتی ہوں، میں جینزکو کرتے کے ساتھ بھی پہن سکتی ہوں اور سادہ کاٹن شلوار قمیض بھی۔ اپنے ایکٹنگ کیرئیر کے دوران میں نے ملبوسات کے مختلف انداز کو اپنا کر دیکھا کیونکہ لوگ مجھے کہتے تھے ایک ہیروئین کو اس طرح کی ڈریسنگ کرنا چاہئے، مگر وہ میرے لیے کام نہیں کرسکتا اور اب میں خود کو زیادہ مطمئن محسوس کرتی ہوں کیونکہ میں ایسے ملبوسات پہنتی ہوں جو کہ میری شخصیت کا اظہار کرتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ مجھے اپنے ملبوسات کے حوالے زیادہ فکر نہیں اور بس ایسے کپڑوں کا انتخاب کرتی ہوں جو میری ذات پر جچ سکیں۔ اور ہاں مجھے اپنی رنگت پر فخر اور بڑھتی عمر سے کوئی فکر نہیں’۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*