بنیادی صفحہ / اہم خبریں / امریکا نے بارڈر پٹرولنگ کے لئے دیئے جانے والے 9ہیلی کاپٹرزواپس مانگ لئے

امریکا نے بارڈر پٹرولنگ کے لئے دیئے جانے والے 9ہیلی کاپٹرزواپس مانگ لئے


اسلام آباد: امریکا نے وزارت داخلہ کو بارڈر پٹرولنگ کے لئے دیئے جانے والے ہیلی کاپٹرز حکومت پاکستان سے واپس مانگ لئے ہیں جبکہ امریکی ہیلی کاپٹرز کو لینے کے لئے ٹرانسپورٹ طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے،ہیلی کاپٹرز واپسی سے پاک افغان سرحداور بلوچستان میں آپریشن سمیت انسداد دہشت گردی کے لئے کی جانے والی کوششیں متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ امریکی حکومت نے پاکستان کو وزارت داخلہ کے استعمال کے لئے 2002ءمیں9ہیلی کاپٹرز دئیے تھے ، ان ہیلی کاپٹرز کی مرمت کے اخراجات بھی امریکہ ہی ادا کر رہا تھا۔ امریکی حکومت نے وزارت داخلہ کو یہ ہیلی کاپٹر رکھنے کو کہا مگر پاکستان کی خواہش کے باوجود ناگزیر وجوہات کی بنا پر ہیلی کاپٹر امریکہ کو واپس کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 4ہیلی کاپٹر15اکتوبر کو امریکہ واپس بھجوا دئیے گئے تھے جبکہ مزید5ہیلی کاپٹرز کو آج امریکہ واپس بھیجا جا رہا ہے۔امریکی ہیلی کاپٹرز کی واپسی کے بعد وزرات داخلہ کے ائرونگ کے پاس صرف 3سیسنا طیارے رہ گئے ہیں ، جس کی وجہ سے بلوچستان ، پاک افغان بارڈ پر آپریشن اور انسداد دہشت گردی کے خلاف وزارت داخلہ کی کوششیں متاثر ہوں گی۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*