پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھنے کے لیے لاہور پہنچ گئے۔
عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان پاک سری لنکا ٹیم کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کا آخری میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر عامر خان نے بھی سری لنکن ٹیم کی لاہور آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکن ٹیم کا پاکستان آنا بہت خوشی کا لمحہ ہے۔
پاکستانی نژا برطانوی باکسر نے کہا کہ سری لنکن ٹیم کی پاکستان آمد پر ملک میں کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہورہا ہے۔