واشنگٹن : امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ کام کرکے پاکستان اپنے مفادات حاصل کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلزنے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ریکس ٹلرسن کے دورہ پاکستان میں تمام معاملات پرگفتگو ہوئی، سویلین اورفوجی قیادت سے صاف گوئی پرمبنی مذاکرات کیے۔
ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان امریکی حکمت عملی سے طالبان کو مذاکرات کی جانب لاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان کا سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا
مریکی نائب وزیر خارجہ برائے جنوبی ایشیا نے کہا کہ شدت پسند تنظیمیں پاکستان کی سلامتی کےلیے بھی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتے، امریکہ جیتنے نہیں دے گا