بنیادی صفحہ / اہم خبریں / مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں 95 فیصد جھوٹ بولا

مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں 95 فیصد جھوٹ بولا


ملتان: ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس میں مفتی عبدالقوی اورمقتولہ کے والدین کا پولی گرافک ٹیسٹ کے ذریعے بیان قلمبند کرلیا گیا، قندیل کے والدین کا بیان عبدالقوی کے سامنے ریکارڈ کیا گیا۔ پولی گرافک ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق مفتی عبدالقوی نے اپنے بیان میں 95 فیصد جھوٹ بولا تھا جس کے مطابق ملتان کی عدالت نے دو دن پہلے مفتی عبدالقوی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان پولیس نے قندیل بلوچ کے والدین کا بیان بھی مفتی عبدالقوی کے سامنے قلمبند کیا۔ والدین کا کہنا ہے کہ قندیل کے قتل میں مفتی عبدالقوی ملوث ہے۔واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی کے موبائل فون سے نا زیبا ویڈیو بھی برآمد ہوئی ہیں جن کو ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*