بنیادی صفحہ / اہم خبریں / عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں جانے والے ٹھیکیدار کا قتل

عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں جانے والے ٹھیکیدار کا قتل

لکی مروت: پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں درخواست دینے والے ٹھیکیدار کو لکی مروت میں قتل کردیا گیا۔ لکی مروت میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مقامی ٹھیکیدار نور زمان کو قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ نور زمان نے پی ٹی آئی کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی کے خلاف نیب میں درخواست دائر کی تھی اور میڈیا کے نمائندوں کی ثبوت بھی فراہم کیے تھے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*