بنیادی صفحہ / اہم خبریں / سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی

سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی


لاہور: سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کے لیے 8 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی اور ابوظہبی سےلاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں تو پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم رات 1 بجکر 52 منٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جبکہ سری لنکا کی ٹیم 2 بجکر 15 منٹ پر ابوظہبی سے لاہور پہنچی
لاہور: سری لنکن ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کے لیے 8 سال بعد پاکستان پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی اور ابوظہبی سےلاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پہنچیں تو پنجاب حکومت اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے ان کا پرتباک استقبال کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم رات 1 بجکر 52 منٹ پر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور جبکہ سری لنکا کی ٹیم 2 بجکر 15 منٹ پر ابوظہبی سے لاہور پہنچی۔

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیموں کی حفاظت کے لیے فوج، پولیس، رینجرز نے سیکورٹی کے انتظامات سنبھال رکھے تھے جبکہ ایئرپورٹ سے مال روڈ پر واقع نجی ہوٹل تک تمام داخلی اور خارجی راستوں پر سخت سیکورٹی تعینات تھی۔

دونوں ٹیموں کو بلٹ پروف گاڑیوں میں بٹھا کر سخت سیکورٹی کے حصار میں نجی ہوٹل تک پہنچایا گیا، ہوٹل پہنچنے پرشائقین کرکٹ نے تالیاں بجاکر مہمان ٹیم کا والہانہ استقبال کیا۔

علاوہ ازیں سری لنکا کے وزیرکھیل بھی اپنے 24 رکنی وفد کے ساتھ لاہور پہنچے ہیں جبکہ ٹیم کے ہمراہ آنے والوں میں شعیب ملک کی اہلیہ اور مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی تھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تسیرا اور آخری میچ آج شام 6 بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا قومی ٹیم پہلے ہی 2 ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کرسیریز اپنے نام کرچکی ہے

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*