بنیادی صفحہ / صحت / سردیوں کے پھل اور ان کے فوائد

سردیوں کے پھل اور ان کے فوائد


جیسے جیسے موسم تبدیل ہورہا ہے سردیاں قریب آتی جارہی ہیں، اور پھل کھانے کے شوقین افراد اس موسم میں بہت سے مزیدار پھلوں کا انتظار کررہے ہیں۔

ویسے تو ہر موسم میں ہی کوئی نہ کوئی خاص پھل موجود ہوتا ہے، جیسے گرمیوں میں آم اور تربوز ہیں، ویسے ہی سردیوں میں لوگ انار اور کینو جیسے پھلوں کو کھانا پسند کرتے ہیں۔

لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ سردیوں میں اگنے والے پھل جنتے مزیدار ہوتے ہیں ان کے اتنے ہی فوائد بھی موجود ہیں؟
سیب کھانا کس کو پسند نہیں؟ یہ سرخ، پیلے اور سبز تینوں ہی رنگوں میں موجود نہایت مزیدار پھل ہے، روزانہ صبح ایک سیب کھائیں، اس سے ذیابطیس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

چھوٹے چھوٹے موتیوں جیسے انگور کسی بھی وقت مل جائیں، کھائے بغیر نہیں رہا جاتا، انگور میں پوٹیشیم کی مقدار بہت زیادہ ہے، اس سے جلد کے بہت سے مرض سے محفوظ رہا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ انگور بہتر بینائی کے لیے اچھا پھل مانا جاتا ہے
کینو میں وٹامن سی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے، ویسے تو لوگ کہتے ہیں کہ اس پھل سے گلا خراب ہوجاتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سردیوں کا یہ پھل گلے کی خراش کو بہتر بھی کرسکتا ہے۔
امرود قبض سے نجات دلانے کے لیے بہترین پھل ہے، لوگ پکے ہوئے امرود سے زیادہ کچے امرود کھانا پسند کرتے ہیں۔

اس لیے سردیوں کا موسم آتے ہی ان تمام پھلوں کو کھانا بالکل مت بھولیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*