بنیادی صفحہ / اہم خبریں / توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر عمر قید کی سزا

توہین آمیز خاکے شائع کرنے پر عمر قید کی سزا


:رحیم یار خان: ڈسٹرکٹ جیل میں ہونے والی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج نے انٹرنیٹ پر توہین آمیز خاکے شائع کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ صادق آباد کے صدر تھانے کے ایس ایچ او عبدالہادی کے مطابق گذشتہ سال جولائی میں ان کے سامنے یہ کیس پیش آیا جس میں وقاص احمد بھیٹ نامی نوجوان پر الزام لگایا گیا تھا کہ اس نے فیس بک پر توہین آمیز خاکے شائع کیے ہیں اور اس سے مسلمانوں کے احساسات مجروح ہوئے ہیں۔ عبدالہادی کے مطابق ایف آئی آر ان کی مدعیت میں درج کی گئی جبکہ مقدمے کی سماعت دو ماہ قبل شروع ہوئی تھی اور اس کا فیصلہ سنیچر کی دوپہر کو سنا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم وقاص احمد بھیٹ کو ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ۹۰ روز کیلئے ڈسٹرکٹ جیل میں نظر بند بھی رکھا گیا تھا جبکہ مقدمہ کی ابتدائی سماعت سکیورٹی کے پیش نظر ڈسٹرکٹ جیل میں کی جاتی رہی ہے جہاں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت نے اس مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*