بنیادی صفحہ / اہم خبریں / بھارت اسمارٹ فون صارفین کا دوسرا بڑا ملک

بھارت اسمارٹ فون صارفین کا دوسرا بڑا ملک


ویسے تو سپر پاور امریکا کو شکست دینا کسی کے بس کی بات نہیں، لیکن کم سے کم 2 ایسے معاملات ہیں، جن میں اس کو چین اور بھارت جیسے ممالک نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

امریکا رواں برس جولائی کے آغاز تک اسمارٹ فونز کے حوالے سے دنیا کا دوسرا بڑا ملک تھا، لیکن اب یہ اعزاز بھارت کے پاس ہے۔

اس وقت امریکا کے مقابلے بھارت میں زیادہ اسمارٹ فونز موجود ہیں، اگرچہ سوا ارب سے زائد انسانوں والے ہندوستان میں ابھی تک صرف 4 کروڑ اسمارٹ موبائلز موجود ہیں، تاہم یہ تعداد امریکا میں موجود فونز سے زیادہ ہے۔

سنگاپور کے ادارے ’کینالیس‘ کی تازہ رپورٹ کے مطابق اسمارٹ فونز کی تعداد کے حوالے سے اب بھارت دوسرا بڑا ملک بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فون ختم کرنے کے منصوبے کا آغٖاز؟
رپورٹ کے مطابق بھارت نے رواں برس کی تیسری سہ ماہی میں یعنی جولائی سے ستمبر 2017 کے درمیان اسمارٹ موبائل فونز کے حوالے سے دوسرے بڑے ملک امریکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ برسوں کے دوران اسمارٹ فونز کی مانگ میں سالانہ 23 فیصد اضافہ ہوا، اور اس وقت بھارت میں لگ بھگ 4 کروڑ اسمارٹ فونز موجود ہیں۔

بھارت میں موجود اسمارٹ فونز کی تعداد امریکا میں موجود فونز سے زیادہ ہے۔

رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس وقت اسمارٹ فونز کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک چین ہی ہے، جو آبادی کے لحاظ سے بھی پہلے نمبر ہے، جب کہ وہ اسمارٹ فونز کی تیاری میں بھی تیزی سے پہلے نمبر ملک کی جانب بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اگرچہ بھارت میں سب سے زیادہ جنوبی کورین کمپنی ’سام سنگ‘ کے اسمارٹ فونز موجود ہیں، مگر سال کے اختتام تک چینی کمپنی ’زیامی‘ جنوبی کورین کمپنی کو پیچھے چھوڑ دے گی۔

مزید پڑھیں: ایسا اسمارٹ فون آپ نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا
بھارت میں اس وقت ’سام سنگ‘ کے 90 لاکھ 40 ہزار اور ’زیامی‘ کے 90 لاکھ 20 ہزار موبائلز موجود ہیں، جب کہ دیگر بڑی کمپنیوں میں بھی زیادہ تر چینی کمپنیوں کے موبائلز موجود ہیں۔

بھارت میں سام سنگ، زیامی، اوپو، ویوو اور لنوو سمیت ایپل کے موبائل فونز بھی موجود ہیں، مگر ایپل کے اسمارٹ موبائل چینی و جنوبی کورین کمپنی کے مقابلے بہت کم ہیں۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*