بنیادی صفحہ / اہم خبریں / اوبامہ سوا 17 ڈالر روزانہ اجرت پر کام کرنے لگے

اوبامہ سوا 17 ڈالر روزانہ اجرت پر کام کرنے لگے


اشنگٹن: سابق امریکی صدر براک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر براک اوباما جیوری کے رکن بنیں گے۔ اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کاؤنٹی آ رہے ہیں۔ ۵۶ سالہ اوباما کا واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں ایک ایک مکان ہے۔ صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کے لیے طلب کیا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ سابق صدوربل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔ براک اوباما نے ہارورڈ کے لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ ۱۲ سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے تھے۔ اس کے علاوہ انھوں نے شہری حقوق کے وکیل کے طور پر بھی کام کر رکھا ہے۔ اخبار شکاگو ٹریبیون نے کک کاؤنٹی کے چیف جج ٹموتھی ایوانز کے حوالے سے لکھا کہ انھوں نے اپنے نمائندے کے ذریعے مجھ پر یہ واضح کیا کہ وہ ایک شہری اور اس برادری کے ایک فرد کے طور پر اپنی عوامی خدمات انجام دیں گے۔ بہرحال ٹموتھی ایوانز نے کہا کہ سابق صدر کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے تاہم براک اوباما کے ترجمان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ کاؤنٹی کے جیوری کو ایک دن خدمت کے عوض سوا سترہ ( ۱۷.۲۵) امریکی ڈالر اجرت ملتی ہے۔ اوباما اس کاؤنٹی میں جیوری کی خدمات ادا کرنے والی پہلی بڑی شخصیت نہیں ہیں بلکہ ان سے قبل معروف اداکارہ اور میڈیا مالک اوپرا ونفری نے سنہ ۲۰۰۴ میں ایک قتل کے مقدمے میں جیوری کا کردار ادا کیا تھا۔ جنوری میں صدارت کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد صدر اوبامہ کو انڈونیشیا میں ارب پتی رچرڈ برینسن کے ساتھ پتنگ کے سہارے پانی میں سرفنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*