بنیادی صفحہ / اہم خبریں / ہولی وڈ ایوارڈز 2017: کیٹ ونسلیٹ اور جیک جیلن ہال کے نام

ہولی وڈ ایوارڈز 2017: کیٹ ونسلیٹ اور جیک جیلن ہال کے نام


ولی وڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ اور اداکارہ جیک جیلن ہال کو سالانہ دیے جانے والی ’ہولی وڈ ایوارڈز 2017‘ کے لیے نامزد کردیا گیا۔

دونوں اداکاروں کو آئندہ ماہ 5 نومبر کو کیلی فورنیا کے ’بیورلی ہلٹن‘ ہوٹل میں ہونے والی تقریب میں ایوارڈز دیے جائیں گے۔

کیٹ ونسلیٹ کو رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’ونڈر ویل‘ جب کہ جیک جیلن کو اپنی فلم ’اسٹرانگر‘ میں شاندار اداکاری دکھانے پر ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

کیٹ ونسلیٹ کی فلم ’ونڈر ویل‘ دوسری شادی کرنے والی عورت کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے شوہر سے چھپ کر کسی اور مرد سے بھی رومانس کرتی ہے۔

جیک جیلن کی فلم ’اسٹرانگر‘ امریکی شہر بوسٹن کی میراتھن ریس میں ہونے والے بم دھماکے کے واقعے پر بنائی گئی فلم ہے، جس میں جیک جیلن نے بم دھماکے سے متاثرہ شخص کا کردار ادا کیا۔

دونوں فلموں میں کیٹ ونسلیٹ اور جیک جیلن ہال کی شاندار اداکاری کو سراہا گیا۔

ہولی وڈ رپورٹر نے خبر دی کہ کیٹ ونسلیٹ کو ’ہولی وڈ بہترین اداکارہ‘ جب کہ جیک جیلن ہال کو ’ہولی وڈ بہترین اداکار‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’ہولی وڈ ایوارڈز‘ کی تقریب ہر سال اکتوبر کے آخر یا نومبر کے آغاز میں ہوتی ہے۔

یہ ایوارڈز امریکن موشن پکچرز کے تحت سالانہ دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پڑھیں: کیٹ ونسلیٹ جنگ عظیم دوئم کی فوٹوگرافر بنیں گی
اس تقریب میں بہترین اداکار اور اداکارہ سمیت سپورٹنگ اداکار وہ اداکارہ، پروڈیوسر، بریک آؤٹ، اینیمیشن، نیو ایکٹر اور کامیڈی سمیت دیگر شعبوں میں بھی ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔

تاہم سب سے زیادہ اہمیت بہترین اداکارہ، اداکار و پروڈیوسرز کے ایوارڈز کو دی جاتی ہے۔

یہ ایوارڈز 1997 سے دیے جا رہے ہیں، اور ایوارڈز تقریب کو امریکا کے مختلف چینلز پر براہ راست بھی نشر کیا جاتا ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*