بنیادی صفحہ / بین الاقوامی خبریں / چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ متعارف کروا دیا، 65 انچ کے ٹی وی کی قیمت 4700 پاؤنڈز

چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ متعارف کروا دیا، 65 انچ کے ٹی وی کی قیمت 4700 پاؤنڈز


بیجنگ : چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ متعارف کر وادیا جو کہ آئی فون 8 سے بھی زیادہ پتلا ہے۔چین اس وقت ٹی وی تیار کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے اور وہ دنیا میں فروخت ہونیوالے ٹی وی سیٹس میں سے 60 فیصد تیار کرتا ہے لیکن اب اس نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی سیٹ بھی تیار کرلیا ہے۔چین نے دنیا کا سب سے پتلا ٹی وی مارکیٹ میں متعارف کروادیا ہے جو کہ آئی فون 8 سے بھی زیادہ پتلا ہے۔ ٹی وی کی اسکرین صرف 3.65 ملی میٹر ہے اور یہ ٹی وی اتنا ہلکا ہے کہ اسے انگلیوں کی مدد سے اٹھاکر کسی بھی شیشے پر ٹانگ سکتے ہیں۔چینی مارکیٹ میں65 انچ کے ٹی وی کی قیمت 4700 پاؤنڈز جبکہ 77 انچ ٹی وی کی قیمت 16 ہزار پاؤنڈز ہے۔

تعارف: admin

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*